ایران نے پاکستان کو چاہ بہار بندرگاہ پراجکٹ میں شمولیت کی دعوت دی

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے ایرانی بندرگاہی منصوبے میں ہندوستان کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان کے خدشات دور کرنے کی کوشش میں پاکستان کو چاہ بہار بندرگاہ پراجکٹ اور اسے بندر گوادار سے جوڑنے کے ترقیاتی کام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
پاکستان کے سہ روزہ دورے پر آنے والے ڈاکٹر ظریف نے پاک۔ ایران سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف اسڑیٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں شرکت کرنے کے لیے پیش کش کی تھی ۔ہم نے چاہ بہار منصوبے میں پاکستان اور چین کو شامل ہونے کی پیش کش بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہمیشہ چاہ بہار بندرگاہ منصوبے میں ہندوستان کی شمولیت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا رہا ہے۔اور یہ تشویش اس وقت اور گھر کر گئی جب گذشتہ ماہ ایران نے بندرگاہ کا نظم و نسق کوہندوستان کے کنٹرول میں دینے کے لیے اس کے ساتھ ایک لیز معاہدہ کیا ۔
اس سے قبل ڈاکٹرظریف نے اپنے پاکستان ہم منصب خواجہ آصف سے خارجہ دفتر میں دو طرفہ مذاکرات کیے اور تاجروں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ڈاکٹر ظریف کے ہمراہ ایران سے ایک بڑا تجارتی وفد بھی آیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iran invites pakistan to participate in chahbahar project in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply