پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ ایران کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا

تہران: پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کا دورہ کیا کیونکہ پاکستان اور ایران دونوںکے ہی اسٹریٹجک مفادات ہیں اور ان دونوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔
شیریں مزاری نے، جو اسلام آباد میں اٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر ہیں، ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ جن ملکوں کی افغانستان سے سرحدیں ملتی ہیںانہیں امن عمل کی مساعی میں شامل ہوجانا چاہیے۔
قبل ازیں ’ سسٹین ایبل ڈیو لپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’امریکہ، جنوب ایشیا پالیسی: پاکستان کو درپیش چیلنجز “ کے عنوان سے ہوئے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ سے نہایت منفرد نوعیت کے عجیب و غریب تعلقات رکھتا ہے۔ہمیں امریکہ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے یہ اندازے لگانے میں غلطی ہوئی کہ یہ بڑی طاقت ہمارے اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوت کے صدر ایمبیسیڈر عبدالباسط نے اس موقع پر کہا کہ باہمی عدم اعتماد ، یکساںمفادات کا فقدان،اور باہمی اقتصادی مفاد کی کمی پاک امریکہ تعلقات کی خراب صورت حال کے پس پشت کار فرما سب سے بڑے محرکات ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran a very important neighbor of pakistan pak mp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply