پولس کی وزارت داخلہ سے امریکی فوجی اتاشی کو ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد پولس نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کے فوجی اتاشی کرنل جوزف ایمینوئیل کو ایکزٹ کنٹرول لسٹ مین ڈالنے کی اپیل کی سفارش کی ہے۔
وزارت داخلہ کو ارسال کیے گئے ایک مکتوب میں پولس نے کہا کہ اسے معتبر ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ایمینوئیل جلد ہی ملک چھوڑ کر جانے والا ہے۔
چونکہ حادثہ کی تحقیقات مین امریکی سفارت خانے کے فوجی اتاشی بھی شامل ہے اس لیے پولس نہیں چاہتی کہ اتاشی ملک چھوڑ کر جائے۔اس سے قبل جاری کیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد پولس نے کہا کہ وہ ویانا کن ون شن سے حاصل استثنیٰ کے باعث اسے گرفتار نہیں کر سکتی۔
واضح ہو کہ ایک ایس یو وی گاڑی نے جسے فوجی اتاشی چلا رہا تھا ٹریفک سگنل پر لال بتی پھلانگ کر ایک موٹر سائیکل کو تکر مار دی تھی جس میں عتیق بیگ نام کا ایک نوجوان ہلاک اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Interior ministry requested to put us defence attaches name on ecl in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply