وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا بھتیجہ حشیش سمیت گرفتار

اسلام آباد: وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کو اتوار کی شب آدھا کلو گرام حشیش کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق طلال نادر آفریدی کے ساتھ اس کے دو دوستوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیاکہ11دسمبر2018کو بھی ان تینوں کے خلاف جنڈ اٹک تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولس نے کار پر شبہ ہونے کے باعث ان تینوں کو روک لیاتھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تینوں نے کار کی رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوش کی لیکن پولس نے تعاقب کر کے انہیںگھیرلیا اور ان کے پاس سے507گرام حشیش برآمد ہوئی ۔ایف آئی آر کے مطابق آفریدی نے جو موجودہ پتہ لکھوایا وہ اسلامآبا دکی منسٹر کالونی کا ہے۔آفریدی کو ضمانت مل گئی ہے اور وزارت نے اس کی گرفتاری کی خبریں عام ہوجانے کے بعد اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیںخواہ اس کا کیسابھی رتبہ ہو ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Interior minister shehryar afridis nephew caught with hashish in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.