پاک مخالف رویہ کے باعث ہندوستان سے مذاکرات ممکن نہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان کے موجودہ کشمیر اور پاکستان مخالف رویے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ممکن نہیں۔
سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے ایک اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ وادی کشمیر میں 8 جولائی کے روز ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کشمیری جنگجو برہان وانی کو ہلاک کردیا تھا جس کے خلاف احتجا ج میں کشمیری عوام گھروں سے نکل آئے اور برہان وانی کی ہلاکت پر سراپا احتجاج بن گئے۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران ہندوستانی فورسز کے ساتھ تصادممیں 51 کشمیری ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں کشمیری زخمی بھی ہوئے اور گذشتہ 16 روز سے واد ی میں کرفیو نافذ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indo pak talk not possible in present scenario says khwaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply