ہندوستان کا سرکاری ادارہ را پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کا حوالہ دیتا ہے لیکن ہندوستان کی تو سرکاری ایجنسی ر ا پاکستان میں دخل اندازی کر رہی ہے۔
سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے را کی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کو سونپ دیے ہیں۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ ہندوستان پاکستان سے خفیہ معلومات کا تبادلہ نہیں کرنا چاہتا ۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہندوستان کو اپنی موجودہ روش بدلنا ہو گی۔انہوںنے کہا کہ کانچ کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں کے گھر پر پتھر نہیں مارنا چاہئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias state actor raw interfering in pakistan sartaj aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply