پاکستان نے ہندوستان کا ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا

اسلام آباد: فوج کے شعبہ رابطہ عامہ و نشر و اشاعت(آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے چیرکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کے ایک بے پائلٹ ہوائی جہازکو ،جو مبینہ طور پر جاسوسی مشن پر تھا، مار گرایا۔
بیان کے مطابق اس جاسوس طیارے کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقہ میں داخل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ چوتھا ڈرون طیارہ ہے جسے ایک سال کے دوران مار گرایا گیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس طیارے فضا سے تصویر کشی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias spy drone shot down across loc by pakistani forces in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply