ہندوستان کے بے تحاشہ دفاعی اخراجات سے پاکستان کو خطرہ: ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد: قومی سلامتی مشیر لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زبردست دفاعی اخراجات اور اسلحہ کے حصول سے پاکستان اور علاقائی امن کے لیے اس کی مساعی کو خطرہ لاحق ہے۔
عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کے رول کے عنوان سے ایک سمینار میںتقریر کرتے ہوئے جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اسلحہ خریداری پر ہندوستان کے بے تحاشہ اخراجات سے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پرپانی پھر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی طاقتیں باوجود اس حقیقت کے کہ پر امن خطہ اور دنیا چینی مفاد میں ہے اور چین کسی دوسرے ملک کے تئیں معاندانہ جذبہ نہیں رکھتا ہے محض مشترکہ چین مخالف پالیسی کے باعث ہندوستان سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias growing military spending threatens pakistan says nsa janjua in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply