پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے کا ہندوستان کا بیان غیر حقیقت پسندانہ خواہش: چودھری نثار

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاکستان کے دس ٹکڑے کر دینے کی ہندوستان کی خواہش کو حقیقت سے میلوں دور خواب سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی نہیں بلکہ بی جے پی حکومت کی پالیسی ہے جو ہندوستان کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کر رہا ہے۔
مسٹر نثار نے اپنے ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے اس انتباہ پر، کہ اگر پاکستان نے دہشت گردی بند نہ کی تو اس کے دس ٹکڑے کر دیے جائیں گے،جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی موجودگی میں کسی ملک کو مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کو تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر نثار نے جو اپنی بے دھڑک بول دینے والے وزیر کے طور پرپہچانے جاتے ہیں، ہندوستانی وزیر کے ریمارکس پر وزارت خارجہ کی پر اسرا خاموشی کے درمیان یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ ایک ایسی پارٹی جس کے منشور میں مذہبی عدم رواداری، منافرت اور تشدد کو ترجیح دی جاتی ہے پاکستان پر کیسے مورد الزام ٹہرا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا پاکستان کے دس ٹکڑے کر دینے کا نرالا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias desire of seeing pakistan in 10 pieces a pipe dream nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply