پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی ساتھی قیدیوں کے حملہ میں شدید زخمی

اسلام آباد:پاکستان کے پشاور سینٹرل جیل میں بند ہندوستانی قیدی حامد نہال انصاری پر گزشتہ دو ماہ میں دو بار حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع کل انصاری کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو دی اور قیدی کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
پشاور جیل کے سپرنٹنڈنٹ مشیر الرحمن نے ہندوستانی قیدی پر حملے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ اسےمعمولی چوٹ آئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کے دو ججوں کی بینچ کو بتایا کہ ہندوستانی قیدی کو تین سال کی سزا دی گئی ہے اور اسے پھانسی کی سزا والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔
وکیل نے ہائی کورٹ سے ہندوستانی قیدی کو عام بیرک میں رکھنے اور اسے مکمل تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو یقین دہانی کرانی چاہئے کہ ہندوستانی قیدی پر دوبارہ حملہ نہیں ہو گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian prisoner hamid nehal ansari attacked twice in pakistani jail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply