ہندوستانی شردھالو اس سال مہا شیوراتری کی پوجا کے لیے پاکستان کے کٹاس راج مندرنہیں جا سکیں گے

چکوال : اس سال ہندوستانی شردھالو مہا شیو راتری کی پوجا کے لیے کٹاس راج مندروں کے درشن نہیں کر سکیں گے۔املاک متروکہ بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری سید فراز عباس نے کہاکہ کم و بیش 171ہندوستانی ہندوؤں نے پاکستانی سفارت خانہ واقع نئی دہلی میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن آخری لمحات میں انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنے پاسپورٹ واپس لے لیے کہ ان کی حکومت نے انہیں پاکستان کا سفرکرنے کی اجازت نہیں دی۔
ایک پاکستانی اہلکار کے مطابق پاکستان مین شردھالوؤں کی میزبانی کے تمام انتظامات کر لیے گئے تھے۔اور اس ضمن میں 8فروری کو چکوال ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک مٹنگ ہوئی تھی۔
مقامی چکوال صحافیوں کو شیوراتری کی پوجا اور تقریب کی کوریج کے لیے سیکورٹی پاس بھی جاری کر دیے گئے تھے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے کٹاس راج کے سرکاری کالج کے پرنسپل کو ہدایت کر دی تھی کہ وہ کالج میں تعطیل کا اعلان کر دیں کیونکہ ہندوستانی شردھالو3روز تک کالج میں قیام کریں گے۔

Title: indian pilgrims unable to celebrate maha shivratri at katas raj | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply