ایک ہندوستانی پاکستان کے خرم علاقہ میں پکڑا گیا

پارہ چنار: حکام کے مطابق رام بہار نام کا ایک ہندوستانی خرم قبائلی علاقہ میں پارا چنار کے قریب گرفتار کر لیاگیا۔رام بہار ہندوستانی ریاست گجرات کا رہائشی ہے۔

اسے بدھ کی شب شالوزان ۔ پارا چنار روڈ پر واقع چوکی پر پکڑا گیا ۔وہ افغانستان سے خرم علاقہ میں داخل ہوا تھا۔اس ہندوستانیکو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔اس کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئ۔

ایک اہلکار کے مطابق رام بہار خود کو خبطی ظاہر کر رہا ہے۔اور تفتیش کاروں سے تعاون نہیں کر رہا اور پاگلوں جیسی حرکتیں اور باتیں کر رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian national held in kurram in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply