ہندوستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی بچے کو طبی ویزا جاری کر دیا

اسلام آباد: ہندوستانی ہائی کمیشن واقع پاکستان نے جمعہ کے روز یاک ڈھائی سالہ پاکستانی علیل بچے اور اس کے والدین کو طبی ویزا جاری کر دیا۔ ہندستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس بیمار بچے کے الدین سے وعدہ کیا تھا کہ علاج کے لیے انہیں ہندوستان کا ویز ا ضرور دیا جائے گا ۔ اور وہ اس ضمن میں ہندوستانی ہائی کمیشن واقع پاکستان کو ہدایات جاری کر رہی ہیں۔
اس بچے کے والدین گذشتہ تین ماہ سے ویزا لینے کی کوشش کر رہے تھے۔اس پاکستانی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی اور ٹوئیٹ کیا کہ یہ میرا بچہ ہے ۔
یہ معصوم ،جو دل کا مریض ہے،نہیںجانتا کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کیسے تعلقات ہیں یا کیا اختلافات ہیں۔یہ ٹوئیٹ دیکھ کر کثیر تعداد میں ہندوستانیوں نے سشام سوراج سے اس معاملہ پر ہمدردانہ غور کرنے کی درخواست کی ۔جس کے بعد سشما نے ہندوستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ انسانیت کے ناطے اس بیمار بچے اور اس کے والدین کو ویزا جاری کر دیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian high commission issues medical visa to pakistani baby in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply