یوم پاکستان پر صدر ممنون حسین کا ہندوستان کو انتباہ

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول(ای او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کر کے علاقائی امن کو داؤ پر لگائے ہے۔
یہاں یوم پاکستان پر پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر محترم ممنون حسین نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈر ی سے متصل علاقہ میں رہائش پذیر لوگوں کو بے قصور قتل کر رہی ہے، ہندوستان کوانتباہ دیا کہ وہ سرحد پر اپنے مظالم و زیادتیاں بند کر دے۔
صدر نے پاکستان کی صورت حال کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین عشروں سے ملک کے امن کو درہم برہم کیا گیا۔لیکن فوجی آپریشنز بشمول ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعہ اندرون ملک سما ج دشمن عناصر کی سرکوبی کی گئی۔
صدر نے ملک پر شہید ہونے والوں کی مدح سرائی کی اور فوجی افسران کو نصیحت کی کہ و ہ حوصلہ، شجاعت اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔
اس موقع پر صدر نے عوام کی مساعی کے اعتراف میں ایک نئے اعزاز تمغہ عزم کا اعلان کیا۔صدر نے خصوصی طور پراس تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سریسینا کا صدق دلی سے خیر مقدم کیا ۔

Title: indian forces have put regional peace at stake mamnoon hussain | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply