ہندوستانی بمباری سے متاثرہ لوگوں کومعاوضہ دیا جائے گا: پاکستان

مظفر آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رہائش پذیرلوگوں کو ہندوستانی جارحیت کا بہادری کے جذبہ سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کوان کے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔

چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی سے10کلومیٹر دوری پر واقع چناری ٹاو¿ن میں میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا شجاعت کے ساتھ دفاع کرنے پر مسلح افواج کی مدح سرائی کی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہندوستان کی اندھا دھند بمباری سے عوام کو زبردست نقصان ہوا ہے لیکن وفاقی حکومت اس نقصان کا معاوضہ دے گی۔

اس موقع پر وزیر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاقائی صدر بیرسٹر سلطان محمود ،سینیئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد اور دیگر پارٹی لیڈران تھے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ایل او سی کے آس پاس مقیم لوگوں کے تحفظ کے لیے بنکرز کی تعمیر میں تیزی لائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایل او سی پر رہنے والے جتنے بھی لوگ متاثر ہوئے ہیں انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہیں انصاف ہیلتھ کارڈ بھی مہیا کیے جائیں گے۔انہوں نے ایل او سی پر رہائش پذیر لوگوں کو یقین دلایا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں انہیں بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian firing victims along loc to be compensated minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.