سارک اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستانی مندوب اسلام آباد پہنچا

اسلام آباد: شمالی کشمیر کے اڑی میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی دوران انسداد بدعنوانی محکمہ کے سربراہ سارک کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
سینٹرل ویجیلینس کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل پریمانشو بسواس کے اسلام آباد پہنچنے پر میزبان پاکستان کے این اے بی کے اہلکاروں نے استقبال کیا۔ انسداد بدعنوانی کے موضوع پر سارک کی کانفرنس میں شرکت کے لئے مسٹر بسواس کے علاوہ سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان کے مندوبینبھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کل تک جاری رہے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian delegate reaches islamabad for saarc meet in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply