ہندوستان کا این ایس جی میں داخلہ پاکستان نے رکوایا ہے:سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتھک سفارتی کوششیں کر کے ہندوستان کا نیوکلیائی سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں داخلہ رکوایا ہے۔
عزیز نے یہاں وزارت خارجہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس معاملہ پر مختلف ممالک کے 17وزراءاعظم کو ذاتی مکتوب ارسال کر کے، جو کہ ریکارڈ میں ہیں، ہندوستان کو این ایس جی میں شامل کیے جانے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔
سرتاج نے مزید کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں گرفتار کیے گئے ہندوستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کے خلاف مزید شواہد جمع کرنے میں لگی ہیں۔اور جلد ہی جادھو کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع ہو جائے گی۔

Title: indian bid for nsg foiled due to pakistans diplomatic efforts sartaj aziz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply