ہندوستانی فوج نے ایل او سی پر کلسٹربموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،2ہلاک،11زخمی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل شہری آبادی کو نشانہ بنا کر کلسٹر بمون کا استعمال کر رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک مبیان میں کہا کہ ہندستانی فوج دیدہ و دانستہ شہری آباد کو نشانہ بنا کر کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ جنیوا کن ون شن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے30-31جولائی کو نیل وادی میںبے قصور شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر توپوں سے کلسٹ بم داغے۔ جس میں دو شہری ہلاک اور11دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian army using cluster bombs on civilian population across loc ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.