پاکستانی فضائیہ کی بروقت کارروائی سے ہندوستانی طیاروں کی در اندازی کی کوشش ناکام

اسلام آباد:پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل غفور نے منگل کی صبح کہا کہ ہندوستانی فوجی طیاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کی لیکن پاکستانی فضائیہ کی بروقت کارروائی سے وہ واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طیار ے مظفر آباد سیکٹر میں ایل او سی پار کر کے اے جے کے میں تین چار میل اندر تک گھس آئے۔لیکن جب ان کا تعاقب کیا گیا تو وہ واپس بھاگ پڑے اور بد حواسی میں اپنے تمام بم کھلے علاقے میں گرا کر اپنی سرحدوں میں واپس گھس گئے۔ کسی بنیادی ڈھانچہ کو نقصان پہنچا او ر نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔

میجر جنرل نے ٹوئیٹر پر وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں بدحواسی میں بالا کوٹ کے قریب کھلے علاقہ میں کی گئی بمباری کے بعد کا منظر ہے۔ٹوئیٹر کے توسط سے یہ کہا گیا کہ چونکہ ہندوستان میں انتخابی موسم ہے اس لیے سرحد پار بوکھلاہٹ ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی فوجی گشتی طیاروں نے ہندوستانی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہندوستان کے نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) پر ہونے والے ایک خود کش حملے کے بعد سے،جس میں 40سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے، سخت کشیدہ ہیں ۔

مذکورہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جبکہ پاکستان نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی میڈیانے دعویٰ کیا تھا کہ خود کش بمبارمقبوضہ کشمیر کا رہائشی تھا جبکہ اس کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی سلامتی دستوں کی جانب سے حقوق کی پامالیوں اور تشدد کی وجہ سے دہشت پسندی کی طرف مائل ہوا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian aircraft violate loc scramble back after pafs timely response ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.