ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کبھی ختم نہیں ہو گی: نواز شریف

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کو کبھی اکیلے نہیں چھوڑے گا اور ان کے حقوق کی لڑائی میں سفارتی، سیاسی اور حقوق انسانی فورم پر ان کا ہمیشہ ساتھ دیتا رہے گا۔
پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف نے پاکستان میں آج منائے جانے والے ” بلیک ڈے“ (یوم سیاہ) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کے سلسلے میں چلائی جانے والی جدوجہد کے سوال کو ہر سطح پر اٹھائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد ختم نہیں ہوگی اور گیارہ دنوں میں 45 افراد کی موت کے بعد اب ہندوستان کے سامنے دو ہی راستے ہیں یا تو وہ اپنی کارروائی بدستور جاری رکھے یا کشمیریوں کے حقوق کو تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی جدوجہد نہ صرف مذہب ، ثقافت اور تہذیبی روایت کا ہے بلکہ خون کا رشتہ بھی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو جدوجہد سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ایسے ہیمظالم ڈھائے اور غیر انسانی برتاؤ کیا جاتا رہاتو پاکستان خود کو اس سے الگ نہیں رکھ سکتااور کہا کہ پورا ملک کشمیریوں کے ساتھ اظہار وابستگی کر رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india should accept defeat before kashmiris struggle says nawaz in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply