ہند پاک وزراءخارجہ ملاقات منسوخ کرنے کے لیے ہندوستان نے جولائی میں ہوئے واقعہ کو عذر بنایا ہے: شامہ محمود قریشی

دوحہ: پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے نیو یار ک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہند پاک وزراءخارجہ لنچ ملاقات کو منسوخ کرنے کے لیے جولائی میں رونما ہونے والے واقعہ کو بہانہ بنایا ہے۔

اقوام متحدہ کے 73ویں اجلاس میں ،جو 27ستمبر سے شروع ہو رہا مہے، شرکت کے لیے نیو یارک جاتے ہوئے قطر کے داراخلافہ دوحہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ مناسب نہیں ہے کہ ہندوستان ستمبر میں اس واقعہ کو ایک مسئلہ کے طور پر پیش کر رہا ہے جو جولائی میں پیش آیا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے تو ہندوستان نے ملاقات پر اتفاق کر لیااور پھر بہانہ بنا کر قول سے مکر گیا اور ملاقات کرنے کا پروگرام بنا کرپھرخود ہی پیچھے ہٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف بہانہ ہے جبکہ اصل بات یہ ہے کہ ہندوستان نے اپنے داخلی معاملات کے باعث یہ طے شدہ ملاقات منسوخ کی ہے۔قریشی نے کہاکہہندوستان نے ایسا کر کے سفارت آداب کی پامالی کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India presented issue which took place in july as excuse to cancel talks fm qureshi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply