ہند۔پاک کے قومی سلامتی مشیروں نے کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پرہو ئے متفق:سرتاج عزیز

اسلام آباد:  ہندستان اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں نے دونوں ممالک کے مابین کنٹرول لائن پر پیداشدہ کشیدگی کے بارے میں کل بات چیت کی۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مابین بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر عزیز نے بتایا کہ بات چیت کے دوران پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نصیر خان جنجوعہ اور ہندستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر متفق ہوئے۔
مسٹر عزیز نے الزام لگایا کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ہندستان کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔ مسٹر عزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ امریکی دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مختلف ممالک کے لیڈروں کو ہند۔پاک کے مابین سرحد پر ہونے والے واقعات اور اس سلسلے میں پیداشدہ کشیدگی سے واقف کراتےہوئے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر یہ ختم نہیں ہوسکتا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan nsas talked to reduce tension between the countries sartaj aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply