منگل سے ہند پاک خارجہ سکریٹری مذاکرات شروع ہو نا متوقع

نئی دہلی: پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری ایشیاکے دل کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میںشرکت کے لیے منگل کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔توقع ہے کہ کانفرنس کے دوران فرصت کے اوقات میں وہ اپنے ہاندوستانی ہم منصب ایس جئے شنکر سے ملاقات کریںگے۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے دونوں پڑوسی ملکوں کے اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے میں پٹھان کوٹ ایر بیس حملہ کی تحقیقات کو بھی رکھا ہے۔ خارجہ سکریٹری سطح پردو طرفہ جامع مذاکرات 2جنوری کو پٹھانکوٹ فضائیہ اڈے پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد ، جس کے حوالے سے ہندوستان کہتا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت پسند گروہ جیش محمد نے یہ حملہ کیا تھا،خرجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ ا س دہشت گردانہ حملے کے باعثدونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں کے مذاکرات شروع ہونے سے عین ایک روز پہلے معطل کر دیے گئے تھے۔

Title: india pakistan foreign secretaries to meet tomorrow in delhi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply