سرحد کے آر پار قید بزرگوں اور معذوروں کو رہا کرنے کی تجویز ہند پاک کے زیر غور

اسلام آباد: میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان انسانیت کی بنیاد پر بزرگ اور معذور قیدیوں کو رہا کرنے کی ایک تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ اس خیال پر دونوں ملکوں کے اہلکاروں نے باہم ملاقات کر کے غور کیا۔
ایل او سی پر آئے روز کی جھڑپوں کے باعث دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باوجودرابطہ برقرار رکھتے ہوئے ہر دو ممالک کے افسران نے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں اس خیال پر تابدلہ خیال کیا کہ70سال عمر سے زائد، دماغی طور پر معذور اور گونگے یا بہرے اور خواتین قیدیوں کو رہا کردیاجائے۔
ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جاری کی گئی ہے ،ہندوستانی وزارت داخلہ نے چند روز قبل پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان کو طلب کر کے یہ تجوئیز رکھی تھی کہ دونوں ملکوں کو ان تین درجوں کے قیدیوں کے تبادلہ کے عمل میں تیزی لانی چاہیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan considering proposal to release disabled elderly prisoners report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply