ہندوستان ایٹمی آبدوزیں تیار کر رہا ہے:پاکستان

اسلام آباد: وزارت خارجہ امور میں ایڈیشنل سکریٹری تسنیم اسلم نے ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ ایٹمی آبدوزیں تیار کر رہا ہے۔محترمہ اسلم نے اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان روز بروز اپنا ایٹمی ذخیرہ بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں رہ جاتا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے خود کو ہر طرح سے تیار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے خطہ کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ایڈیشنل سکریٹری نے مزید انتباہ دیا کہ اگر ہندوستان کو جوہری سپلائرز گروپ کی رکنیت دے دی گئی تو خطہ میں طاقت کا توازن درہم برہم ہو جائے گا۔
محترمہ اسلم کا یہ بیان ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے ایک روز بعد آیا ہے س کیں انہوں نے کہا تھا کہ اگر سرحد پار سے در اندازی بند نہ ہوئی تو بہت جلد پاکستان کے دس ٹکڑے کر دیے جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India developing atomic submarines tasneem aslam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply