ہندوستان سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا:سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے آج کہا کہ ہندوستان سندھ آبی معاہدہ کو یک طرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔ایک روز قبل ہی ہندوستان نے کہا تھا کہ اڑی حملہ کے مدنظر ہندوستان اس معاہدہ پر باہمی تعاون کی رفتار سست کرسکتاہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق مسٹر عزیز نے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری اور دیگر کی طرف سے توجہ دلاؤتحریک کے جواب میں کہا کہ اس معاہدہ میں اسے معطل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان اس معاہدہ کی یک طرفہ طور پر تنسیخنہیں کرسکتا ۔
مسٹر عزیز نے کہا کہ اگر ہندوستان نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا مناسب جواب دے گا۔ پاکستان بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔
مسٹر عزیز نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر بین الاقوامی برادری سے حمایت حاصل کررہا ہے اور پی 5 ملکوں کو اس معاہدہ کو معطل کرنے سے ہونے والے خطرات سے آگاہ کررہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India cannot revoke indus water treaty unilaterally sartaj aziz tells na in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply