ہندوستان نے پاکستانی تفتیش کاروں کو آنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے گذشتہ ماہ پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے پر حملے میںپاکستان کے کچھ انتہا پسند گروپوں یا انتہا پسند افراد کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کے پاکستانی تفتیش کاروں کا خیر مقدم کرنے پر اتفاق کر لیا۔اتوار کو پنجاب ہاو¿س میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار نے کہا کہ ہندوستان نے اس ضمن میں صرف ایک ہی شرط رکھی ہے کہ پاکستانی تفتیش کاروں کی آمد سے پانچ روز پہلے ہندوستان کو مطلع کر دیا جا ئے۔چودھری نثار نے یہ اطلاع پٹھانکوٹ حملہ پر گوجراں والا میں ایف آئی آر درج کرانے کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم(ایس آئی ٹی) آئندہ چند روز کے اندر ہندوستان جائے گی۔ ہندوستان کو ایس آئی ٹی کے دورے کے حوالے سے وزارت خارجہ پہلے ہی مطلع کر چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے جو موبائیل نمبر یہ کہہ کردیے تھے کہ ان نمبروں پر پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے کے اندر حملہ آوروں نے کچھ لوگوں سے بات کی تھی تو اس کی چھان بین کے لیے ایف آئی آر کرانا ضروری تھا۔ان نمبروں کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India agrees to receive pakistani investigators in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply