ہند پاکستان ایک دوسرے کے آبی پراجکٹوں کا معائنہ کرانے پر متفق

لاہور: ہندوستان اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کی دفعہVIII(4) (سی) کے تحت مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے پراجکٹوں کو معائنہ کرانے پرمتفق ہو گئے ہیں۔

ہندوستان پاکستان کو کشن گنگا پن بجلی پراجکٹ سمیت جہلم طاس علاقہ میں تمام پراجکٹوں اور پاکستان ہندوستان کو دریائے سندھ پر کوتری بیراج کا معائنہ کرائے گا۔

لاہور میں 29،30اگست کو دونوں ملکوں کے درمیان مستقل طاس کمیشن کے 115ویں اجلاس میں پاکستان نے ہندوستان سے اپیل کی کہ جہلم طاس علاقہ میں کشن گنگا پن بجلی پراجکٹوں کے معائنہ کے لیے خصوصی ٹور کا بندوبست کرے ۔

اجلاس کے دوران پاکستانی و ہندوستانی افسران مستقل طاس کمیشن کے رول کو مستحکم کرنے پر متفق تھے۔پاکستان نے اہم پراجکٹوں کے معائنہ کے لیے منصوبہ بندی کے مرحلہ میں ہی اطلاعات کاتبادلہ کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India agrees to allow pakistan to inspect kishanganga project in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply