الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم ۔پی کے کنوینر عہدے سے برطرف کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کو متحدہ قومی تحریک پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے کنوینرکے عہدے سے برطرف کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ حریف کیمپ کی جانب سے اس عہدے پر ان کے الیکشن کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر سربراہی ایک پانچ رکنی بنچ نے پارٹی کے داخلی معاملات کے حوالے سے عذرداریوں کی سماعت کے کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے والی فاروق ستار کی عذر داری کو بھی خارج کر دیا۔
ایم کیو ایم کے ستار مخالف گروپ کے لیڈروں خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی داخل کردہ عذر داریوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کی قیادت میں پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو، جنہیں فاروق ستار نے زبردست فرق سے جیتا تھا، باطل قرار دیا ۔
کمیشن نے گذشتہ ماہ فاروق ستار کی جانب سے ایک ہنگانمی جنرل باڈی اجلاس میں منظور کردہ قرار داد کو چیلنج کرنے والی ایک عذر داری بھی منظور کر لی۔
اس کنونشن میں فاروق ستار نے مندوبین سے پوچھا تھا کہ کیاوہ لوگ انہیں کنوینر کے عہدے سے برطرف کرنے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی تائید کریں گے جس پر کارکنان نے نفی میں جواب دیاتھا ۔

Title: in a win for bahadurabad faction farooq sattar removed as mqm ps convener | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply