نواز شریف 15 جون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات کر رہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کے سامنے 15 جون کو پیش ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف عہدے پر رہتے ہوئے بدعنوانی معاملہ کے حوالے سے کسی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے ۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے8 جون کو وزیر اعظم کو ایک سمن جاری کیا تھا جس میں انہیں کیس سے وابستہ سارے دستاویزات کے ساتھ 15 جون کو صبح 11 بجے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیاتھا۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے لندن میں نواز شریف کے خاندان کی ملکیت والی جائیداد کے لئے استعمال میں لائی گئی رقوم سے منسلک حقائق کی تحقیقات کے لئے 20 اپریل کو جے آئی ٹیتشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی نے غیر مناسب کاروباری سودے کے سلسلے میں گزشتہ ماہ مسٹر نواز کے بیٹوں حسین شریف اور حسن شریف سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In a first pm nawaz sharif to appear before jit on june 15 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply