خیبر پختون خوا میں خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع

پشاور: خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے پیر کے روز دو خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیے۔ فرزانہ اور آرزو بیگم نام کے ان دونوں خواجہ سراؤں کو سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس ٹریفک یاسر آفریدی نے پشاور میں منعقد ایک تقریب میں دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ صوبہ میں300خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دی تھی ۔باقی درخواستوں پر بھی بتدریج کارروائی کی جارہی ہے اور ان پر بھی لائسنس مرحلہ وار جاری کر دیے جائیں گے۔
آفریدی نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں نے حکومت کی جانب سے انہیں شناختی کارڈ جاری کیے جانے کے بعد لائسنس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

Title: in a first k p govt issues driving licences to two transgender persons | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply