الیکشن کمیشن نے لاہور سے عمران خان کو کامیاب قرار د دیا اور ان سے تحریری معافی نامہ بھی طلب کیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک نوٹی فکیشن جاری کر کے لاہور کے این اے131-حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کو کامیاب قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے اس ہفتہ کے اوائل میں لاہور کے این اے131-اور اسلام آباد کے این اے53-حلقوں سے عمران خان کی جیت کے نوٹی فکیشن روک لیے تھے۔

اگرچہ الیکشن کمیشن نے دیگر تین حلقوں این اے35-بنوں، این اے 243-کراچی اور این اے95-میانوالی سے عمران خان کی جیت کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے تھے لیکن عمران خان کے خلاف معرض التوا میں پڑے معاملات میں حتمی فیصلہ آنے تک ان نوٹی فکیشنوں کو روک دیا تھا۔

ای سی ہی نے پہلے بھی کہاتھا اس نے این اے35-بنوں، این اے243-کراچی اور این اے95-میان والی سے عمران خان کی جیت کے نوٹی فکیشن کی توثیق کر دی تھی۔

اب الیکشن کمیشن نے صرف این اے 53-کا نو ٹی فکیشن روک لیا ہے۔کیونکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے وقت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو نے کی تحریری معافی مانگیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imrans victory notification issued for na 131 lahore ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply