عمران خان نے عائشہ گلالئی کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اسپیکر کو درخواست دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی سے منحرف قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی کی رکنیت اسمبلی ختم کرنے کے لیے اسپیکر کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین کے لکھے گئے مکتوب کی ایک نقل الیکشن کمیشن کو بھی بھیجی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے ٹو کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آئینی طور پر اس آرٹیکل کے تحت سیاسی پارٹی کا سربراہ کسی بھی منتخب نمائندے کو منحرف قرار دے کر اس کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اصولوں کے مطابق انہیں اظہار وجوہ نوٹس بھی دیا گیا ہے لیکن انہوں نے جواب دینے کے لیے دی گئی مہلت گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ چونکہ انہوں نے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیے انہیں اسمبلی کی رکنیت سے محروم کر دیا جائے۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئندہ دو دن کے اندر یہ معاملہ چیف الیکشن کمیشنر کو بھیج دیں گے تاکہ چیف الیکشن کمشنر معینہ مدت میں ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کر سکیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran writes letter to na speaker seeking ayesha gulalais ouster from parliament in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply