عمران خان2018کے بعد کہیں گے کہ وہ 2023 کے انتخابات کا انتظار کررہے ہیں:مریم نواز

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی لیڈر مریم نواز نے دوشنبہ کو احتساب عدالت سے باہر نکلتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی۔
مریم نے ،اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ22سال سے2018کا انتظار کر رہے ہیں،کہا کہ 2018اکے عام انتخابات کے بعد بھی وہ یہی کہتے نظر آئیںگے کہ وہ 2023 کے انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ایک روز قبل راولپنڈی میں پارٹی رکنیت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے وا لے انتخابات میں وہ تمام مخالف پارٹیوں کا صفایہ کر دیں گے۔
عمران خان نے دعوی ٰکیا تھا کہ ان کی پارٹی عوام پر حکمرانی کر رہے مافیا کو شکست سے دوچار کر دیں گے۔عمران خان وقتاً فوقتاً یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ان کی پارٹی انتخابات کلین سوئپ کرے گی اور ملک کے عوام کووہ بنیادی سہولتیں دیں گے جن سے رخصت پذیر حکمرانوں نے عوام کو محروم کر رکھا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran will say he is waiting for 2023 after 2018 elections maryam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply