عمران خان افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستان کی شہریت دینے کے حق میں

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی نے پاکستان میں پیدا ہوئے افغان اور غیرا قامتی بنگلہ دیشیوں کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے قومی اسمبلی سے مشورہ مانگا ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اس ضمن میں انسانیت کی بنیاد پر فیصلہ لینا چاہتے ہیں کیونکہ ملک میں کئی برسوں سے قیام پذیر پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جانے چاہئیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوئے مہاجروں کو شہریت دینے سے جرائم میں بھی کمی واقع ہو گی۔کیونکہ زیادہ ترپناہ گزیں سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے مجاز نہ ہونے کے باعث مزدوری کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں انہیں مقامی مزدوروں کی نسبت بہت کم مزدوری ملتی ہے جس کے باعث وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں قانون شہریت مجریہ1951 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پید اہونے والے ہر شخص کو شہریت پانے کا حق حاصل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran wants to give citizenship to afghan and bangladeshis in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment