پنامہ گیٹ مقدمہ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے عمران خان کی سپریم کورٹ سے استدعا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو سکے پنامہ گیٹ مقدمہ کے فیصلے کا اعلان کر دے کیونکہ پورا ملک عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سننے کو بے قرار ہے۔ اور فیصلہ کا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور بد عنوانی نے اس وقت ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ملکی حالات روز بروز ابتر ہو رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو اس وقت پانامہ کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار ہے لہذا کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو اس وقت پاکستان کی بجائے لوٹی ہوئی دولت کی فکر ہے۔ نوازشریف جو مرضی کریں لیکن اب وہ نا اہلی سے نہیں بچ سکتے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اربوں روپے کی دولت خفیہ طور پررکھی ہوئی ہے۔ اور وزیر مالیات اسحاق ڈار دوبئی میں اربوں روپے کی مالیت کے مکانات کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نا اہلی کے اعلان پر اسلام آباد میں بھرپور جشن منائیں گے۔ عمران خان نے نوازشریف کی حمایت کرنے پر جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیو گروپ کا مالک شکیل الرحمٰن کا کہان ہے کہ وہ ایک تاجر ہے صحافی نہیں۔اور مسٹر شکیل کا چینل شریف خاندان کو بچانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran urges sc to announce panama case verdict soon in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply