عمران خان 21ویں پاکستانی وزیر اعظم کے طور پر18اگست کو حلف لیں گے

اسلام آباد:یوم آزادی پر وزیر اعظم کا انتخاب کیے جانے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں نے اس وقت دم تاڑ دیا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) نے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کر دیا عمران خان ملک کے21ویں وزیر اعظم کے طور پر 18اگست کو حلف لیں گے۔

بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینیئر لیڈروں کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی نے بالترتیب اسپیکرقومی اسمبلی، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے اسد قیصر، چودھری سرور اور چودھریپرویز الٰہی کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

چونکہ ابھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا اس لیے پئی ٹی آئی نے پیر کے روز پارٹی اور اپنی حلف جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کا، جنہیں گذشتہ اسمبلی کے رخصت پذیر اسپیکر ایاز صادق حلف دلائیں گے، پیر کی شام میںوسیع اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran to take oath as pm on august 18 pti in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,
What do you think? Write Your Comment