عمران خان این اے 243 حلقہ سے انتخاب لڑیں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کر دیے اور اعلان کیا کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خاناین اے243-( کراچی ایسٹ )سے امیدوار ہوں گے۔

اس سے قبل پارٹی نے سندھ سے24امیدواروں کا اعلان کیا تھا اور باقی سیٹوں پر مختلف وجوہ بشمول کچھ حلقوں پر تنازعہ کی بنا پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک لیا تھا۔پی ٹی آئی نے یہ اعلان بھی کیا کہ جمعرات کو نصف شب تک دی گئی مہلت کے خاتمہ کے بعد پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے کسی شکایت پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق عمران خان جس حلقہ سے امیدوار ہیں وہ گلشن اقبال،جمشید کواررز، اور کراچی ایسٹ کے مردم شماری چارجز نمبر 12اور 13ہیں۔اس حلقہ میں 695588ووٹرز ہیں جن میں سے 644362ووٹرز گلشن اقبال علاقہ کے ہی رہائشی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran to run for karachis na 243 seat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply