نواز شریف نے بے نظیر کو ٹھکانے لگانے کے لیے بن لادن سے موٹی رقم حاصل کی تھیں: عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک کو جس قدر تباہ کیا اور نقصان پہنچایا ہے کسی دشمن نے بھی نہیں پہنچایا۔لاہور میں ابلاغی ذرائعکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایس پہلی بار ہوا ہے کہ کسی طاقتور اور سب سے بڑے حکومتی عہدے پر فائز شخصیت کا احتساب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ اقدام پاکستان کی ترقی اور کرپشن کے خاتمے کی جانب پہلی بڑی پیش رفت ہے ۔
عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) اور نوازشریف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف مہم چلانے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن اور انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی )سے موٹی رقم لی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف،جنہوں نے جمہوریت کے خلاف سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کا بھی بھرپور ساتھ دیا تھا، اب جمہوریت کے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں۔
انہوں نے عنقریب ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اب وہ خود اپنے امیدواروں کا انتخاب کر کے انہیں ٹکٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سخت کاوشوں کے باوجود پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے پاکستان میں ’ صادق اور امین‘ افراد کو تلاش کرنا ایک ٹیڑھی کھیر ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran to distribute party tickets all by himself in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply