عمران خان حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کرنے کے لیے جوڑ توڑ میں لگ گئے

اسلام آباد: اس میں کوئی شک نہیں کہ25جولائی کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھری ہے اور اس کے لیڈروں نے یہ دعویٰ بھی شروع کر دیا ہے کہ انہیں کسی دوسری پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو ابتدائی حتمی نتائج کا ہفتہ کو اعلان کیا اس سے پارٹی کو اب بھی اپنے بوتے پر حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد حاصل نہیں ہے۔

دوسری جانب دیگر دو بڑی پارٹیاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا ناک میں دم کرنے کے لیے دو چار روز میں ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے والی ہیں۔

ٹی وی رپورٹوں کے مطابق سینیئر پی پی پی لیڈر سید خورشید شاہ آج شام رات کے کھانے پر اسلام آباد میں پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے کلاقات کریں گے۔

ہفتہ کو الیکٹرانک میڈیا دن بھر کلیدی حکومتی اداروں کے ممکنہ امیدواوں اور وفاقی کابینہ کے ممکنہ اراکین کے ناموں کا ذکر کرتا رہا۔لیکن پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں کسی کے نام پر غور نہیں کیا گیا کیونکہ پارٹی ابھی دیگر امور پر تبادلہ خیال اور اعدادو شمارکے اندازے لگانے میں مصروف ہے۔

پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے بھی رابطہ کیے جانے پر یہی بتایا کہ بنی گالہ میں وفاقی کابینہ کے وزراءیا صوبائی وزراءاعلیٰ کے ناموں پر غور وخوض ہوا اور نہ ہیاس ضمن میں کوئی باقاعدہ اجلاس ہوا ۔ اس اجتماع میں پارٹی نے صرف حکومت سازی کے بعد پارٹی کو درپیش چیلنجوں پر ہی غور و خوض کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran still striving to get required numbers to form govt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply