کرپشن کیسوں میں ملوث سابق حکمرانوں و اپوزیشن رہنماؤں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ممکنہ سمجھوتہ سے متعلق رپورٹوں کے درمیان اپنے اس ٹھوس موقف کا اعادہ کیا کہ سابق حکمرانوں کے خلاف مالی بد عنوانی کے معاملات پر کبھی بھی اور کسی بھی حال میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گااور نہ ہی کوئی سودے بازی ہو گی۔

حکمراں جماعت کے میڈیا دفتر سے اشاعت ونشریہ کے لیے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بابر اعوان سے ایک ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ” کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل“۔

وزیعر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں پہلی بار احتسابی نظام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی احتسابی عمل پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے عہد کیا کہ احتسابی عمل جاری رکھا جائے گا۔یہاں یہ بات خالی از دلچسپی نہیں ہوگی کہ دو روز پہلے ہی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے ساتھ ڈیل پر مذاکرات میں تھوڑی پیش رفت کے اشارے دیے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائداور پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف حرکت میں آچکے ہیں اور انہیںایسے کئی پیچیدہ مسائل مذاکرات و افہام و تفہیم سے حل کرنے میں زبردست مہارت حاصل ہے۔ شہباز رابطہ میں ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جلد ہی وفاقی کاینہ میں ردو بدل ہو گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے ایک علیحدہ ملاقات میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ احتسابی عمل سے کاروبار متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ و زیر اعظم مختلف مواقع پر کہتے رہے ہیں کہ کرپشن معاملات میں ماخوذ پی ایم ایل این رہنما میاں محمد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور دیگراپوزیشن لیڈروں قومی مفاہمتی فرمان (این آر او ) جیسی ڈیل نہیں ہوگی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran scotches talk of deal with ex rulers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.