اسحٰق ڈار کرپشن کے ہر معاملے میں نواز شریف کے فرنٹ مین رہے ہیں:عمران خان

اسلام آباد: (ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مل کر کرپشن کررہے ہیں جبکہ ایک اور این آر او لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے۔
اسحٰق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں جاری قومی احتساب بیورو (نیب) کے دائر ریفرنس کی سماعت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے والد کی لاہور میں سائیکل کی دکان تھی اور محنت سے کمانہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں اسحٰق ڈار، شریف خاندان سے ملے، اسحٰق ڈار نے 1981 سے 2002 تک کوئی انکم ٹیکس نہیں دیا گیا اور 2007 میں 81 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے گئے ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 2007 سے 2013 تک ان کے اثاثوں میں 800 فیصد اضافہ ہوا، انہوں نے الزام لگایا کہ اسحٰق ڈار کے صاحبزادوں کے دبئی میں 10، 10 ارب روپے کے دو ٹاور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کچھ نئے انکشافات کررہا ہوں کہ دبئی میں اسحٰق ڈار کی ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں اور ان کمپنیوں میں دوسرے ممالک سے پیسے آرہے ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف کی دبئی میں 11 کمپنیاں ہیں جس میں سے ایک ایچ ڈی ایس ہے اور اسحٰق ڈار کو ملک سے اس لیے باہر نکالا گیا کیونکہ اسحٰق ڈار کرپشن کے ہر معاملے میں نواز شریف کے فرنٹ مین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار کو شریف خاندان نے اس لیے ملک سے باہر نکالا کہ کہیں وہ دوبارہ ان کے کرپشن کے معاملات کی تصدیق نہ کردیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran levels fresh allegations against sharifs after uncovering new evidence in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply