عمران خان کی تیسری بیوی بھی گھر چھوڑ گئی

اسلام آباد: عمران خان کی شادی کی ہیٹ ٹرک کو جمعہ جمعہ 8روز بھی نہیں ہوئے کہ عمران خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر اس وقت داو¿ پر لگ گئی جب ان کی تیسری بیوی بشریٰ مینکا بھی انہیں چھوڑ کر اپنی نانی کے گھر جا کر رہنے لگیں۔بتایا جاتا ہے کہ عمان خان کے پالتو کتوں کے حوالے سے دونون کےدرمیان تنازعہ پیدا ہو گیا۔جس کے بعد بشریٰ نے گھر چھوڑنے میں ہی عفیت جانی۔ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق مینکا کے حکم پر گھر سے نکالے گئے کتے ایک بار پھر گھر واپس لے آئے گئے ہیں۔اور انہیں گھر کے اندر ٹہلتے دیکھا گیا۔حالانکہ کتوں کو نکالے جانے کی خبروں کیعمران نے یہ کہہ کر تردید کی کہ ان کے جس پسندیدہ کتے شیرو کی بات کیا جارہی ہے وہ کئی سال پہلے مر چکا ہے۔خبروں کے مطابق کتوں کی موجودگی کے باعث بشریٰ کی روحانی سرگرمیاںمتاثر ہوتی تھیں۔اسی باعث وہ کتوں کو باہر نکالنے پر بضد تھیں۔مینکا کی سابقہ شوہر سے ہونے والے بچے کی عمران خان کے گھر میں موجودگی بھی تنازعہ کا ایک سبب تھی۔اس کے علاوہ عمران خان کے مکان مین نو تعمیر کے کام سے بھی بشریٰ کے روحانی مشاغل میںرکاوٹیں آرہی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khans third wife leaves home after dispute in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply