عمران خان کی سابق بیوی جمیما نے وکی لیکس سے متعلق مفتی کفایت اللہ کے بیان کا مذاق اڑایا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی جمیما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے ہی ایک مفتی کے اس بیان پر کہ گمنام ذرائع سے خفیہ معلومات و خبروں کو افشا کرنے والی غیر منفعت بخش تنظیم وکی لیکس کا خالق جمیما گولڈ اسمتھ کا ’وکی‘نامی کزن ہے،بڑی زندہ دلی کے ساتھ بڑے مزاحیہ انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

واضح ہو کہ جمیعت علمائے اسلام فضل (جے ہو آئی ایف) کے ایک عالم دین مفتی کفایت اللہ نے پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وکی لیکس کے پس پشت جو ذہن کارفرما ہے وہ کوئی اور نہیں وکی نام کاجمیماگولڈ اسمتھ کا فرسٹ کزن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ”عمران خان، جمیما ،گولڈ اسمتھ خاندان ، ہنری کسنجر اور وکی لیکس اسی ایجنڈا کے اجزاءہیں۔مفتی کفایت کے بیان پر چٹکی لیتے ہوئے جمیما نے یکے بعد دیگرے ٹوئیٹوں کی بھرمار کر دی۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا”وہ لوگ جو اردو نہیں بولتے ان کا کہنا ہے کہ میرا وکی نام کا ایک فرسٹ کزن ہے وہی وکی لیکس کا بانی ہے۔جو کہ یہودیوں کا کارندہ ہے، عمران خان کے یہودی ایجنڈے میں مد د کرتاہے ۔ یہ اس نام نہاد عالم دین /مفتی کے خیالات ہیں۔۔۔۔۔ ”وکی“ کزن ہے جمیما کا“۔

جمیما نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا’ ’ میرے دیگر کزنز پناماا لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں معلومات حاصل ہونے تک انتظار کریں“۔

مفتی کفایت اللہ جے یو آئی ایف کے ممتاز رہنما ہیں اور انہیں 27اکتوبر کو جس روز ان کی پارٹی نے عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے دیگر حزب اختلاف رہنماؤں کے ساتھ آزادی مارچ شروع کیا ،اشتعال انگیز اور منافرت پھیلانے والی تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

لیکن چند روز بعد ہی پشاور ہائی کورٹ نے انہیںضمانت پر رہا کر دیا تھا۔وکی لیکس ادارہ اس کے پبلشر جولین اسانجے نے2006میں قائم کی تھی اور جب سے اب تک وہ کم و بیش 10ملین دستاویزات و متعلقہ تجزیے شائع کر چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khans ex wife jemima hilariously hits back at cleric over wikileaks claim in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.