ملک میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو شہریت کا حق ہے:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو ملکی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔

وزیر اعطم نے کہا کہ بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھر میں رائج ہے۔عمران خا نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے افغان اور بنگلا دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

انسانیت کے ناطے افغان اور بنگلا دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے ، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے ، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں۔

انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہییں۔ اگرآج فیصلہ نہ ہوگا توکب ہوگا؟ اگر ان پناہ گزینوں سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہونگے ، جو یہاں بچے پیدا ہوئے ہمیں ان کو دیکھنا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan vows to grant pakistan citizenship to afghan refugees in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment