عمران خان نے کراچی کے این اے243-سے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے جمعرات کو کراچی کے این اے243-انتخابی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے۔

پی ٹی آئی لیڈر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ملک کے مختلف انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔25جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں عمران خان کے علاوہ جو اہم شخصیات کراچی کے انتخابی حلقے سے امیدوار ہو ں گے ان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلاول بھٹو اور آصف علی زداری، آصفہ بھٹو اور آصف زرداری اور معروف حقوق انسانی کارکن اور وکیل جبران نصیر متوقع ہیں۔

واضح ہو کہ اس وقت پورے پاکستان میں سیاسی پارہ چڑھا ہوا ہے اور الیکشن بخار بری طرح پھیلا ہوا ہے جس میں تمام سیاست داں،جن میں سے اکثر نے ابھی کاغزات نامزدگی ہی داخل نہیں کیے، اپنی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan to run from karachis na 243 constituency in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply