عمران خان سرکاری رہائش گاہ میں منتقل ہوں گے

اسلام آباد: اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں واقع ایک مکان کو پاکستان کے ہونے والے وزیر اعظم عمران خان نیازی کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔

25جولائی کے عام انتخابات میںخان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھری تھی اور11اگست کو اس کے چیرمین عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔خان نے 26جولائی کو اپنی جیت کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وہ پرائم منسٹر ہاو¿س کو اہنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔

اور ان کی پارتی بعد میں اس عمارت کا فیصلہ کرے گی۔لیکن عمران خان کی پارٹی کے اقتدار کی شکل میں نمودار ہوتے ہی پولس اور ضلع ایڈ منسٹریشن کے اہلکاروں نے خان کے لیے وی وی آئی پی پرروٹوکول دینا اور سیکورٹی کا بندوبست کرنا شروع کر دیا۔

ان کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ان کے بنیگالہ بنگلے کے اطراف زبردست پہرہ لگا دیا۔سینیئر پولس افسروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور گھر اور اس کے اطراف کے علاقہ بشمول پہاڑیوں کا جائزہ لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan to move into official residence report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply