سپریم کورٹ نے ایک خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے: عمران خان

اسلام آباد:باوجود اس کے کہ کرپشن کے کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد عبوری وزیر اعظم نامزد کیے جانے والے شاہد خاقان عباسی بھی داغدار نکلے،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سینہ ٹھوک کر یہ کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ نے ایک خوشحال اور بدعنوانیوں سے پاک پاکستا ن کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اگر وہ بنیاد کرپشن میں گلے گلے ڈوبی شخصیات پر ٹکی ہیں تو پھر پاکستان میں کرپشن کے بول بالا پہلے بھی تھا ،آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ گزشتہ روزا سلام آباد میں پریڈ گراونڈ میںیوم اظہار تشکر کے عنوان سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وہ جس نئے پاکستان کا خواب دیکھتے تھے ، عدلیہ نے اس نئے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف کے نا اہل ہوجانے پر تحریک انصاف نے یوم تشکر منایا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف نے جلسہ عام منعقد کیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں میں بہت زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا۔اور پی ٹی آئی کے کارکنان اس طرح سینہ چوڑا کیے گھوم رہے تھے گویا میاں محمد نواز شریف کے نااہل قرار دیے جانتے ہی ان کی پارٹی کے سربراہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہو۔
اس موقعہ پر عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا: جب ہم سپریم کورٹ جا رہے تھے تو تمام سیاسی حلیفوں نے مشورہ دیا کہ عدالت کی طرف رجوع نہ کریں کیونکہ تاریخ اور مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ آج تک عدلیہ سے کسی کو انصاف نہیں ملا۔ کارکنوں اور ذرائع ابلاغ پر مایوسی چھائی ہوئی تھی لیکن آج سپریم کورٹ اپنا ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا وقار بحال کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ ساری قوم کی جانب سے عدالت عظمیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عدلیہ نے پاکستانیوں امید دلائی ہے، عدلیہ نے اس پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کر دیا ہے جس کا خواب میں دیکھ رہا تھا۔ ملک و قوم کی بقا اور مضبوط عدل و انصاف کی حکمرانی میں ہے۔حالانکہ اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی سے پاک اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا جو عہد کیا تھا اور ان کے دور حکومت میں جس طرح دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ضرب عضب کے عنوان سے اور پھر رد الفساد کے نام سے جو فوجی کارروائیوں کی گئی تھیں اس سے دہشت گری پھیلانے والے حلقوں میں زبردست بے چینی پائی جا رہی تھی اور نواز شریف انہیں ایک آنکھ نہیں بھا رہے تھے۔اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آنا ہر حال میں یقینی تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan thanks pakistan supreme court for verdict against nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply