عمران خان نے ٹرمپ کو جاہل اور ناشکرا شخص بتایا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف بیان بازی پر انہیں صلواتیں سناتے ہوئے ٹرمپ کو ’جاہل مطلق اور ناشکرا ‘ شخص قرار دیا۔
بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹ میں عمران نے انبیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ وہ شروع سے ہی دہشت گردی کے خلاف امریکی قیادت والی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے حق میں نہیں تھے ۔
”اور باوجود اس کےکہ 9/11سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا ،پھر بھی 70ہزار افراد کی قربانی دینے ،100بلین امریکی ڈالر کی اقتصادی تباہی اور ٹرمپ کے ذریعہ پاکستانیوں کی توہین اور پھر امریکی طنزو تشنیع کے بعد بھی اب امریکہ ”مزید کچھ اور“ چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمیںیہ سبق ملتا ہے کہ وقتی مالی فائدے کے لیے ہمیں کبھی دوسروں کاآلہ کار نہیں بننا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan terms trump ignorant and ungrateful in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment