عمران خان نے تحریری معافی مانگی

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم منتظر عمران خان نے 25جولائی کو عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالتے وقت انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کو ایک تحریری معافی نامہ اور حلف نامہ دیا ہے۔

اس معاملہ میں الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پردے کے پیچھے جا کر ووٹ ڈالنے کے بجائے لوگوں میں کھڑے ہو کر اپنے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

عمران خان نے معاملہ کی سماعت کرنے والی چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی قیادت میں ایک چار رکنی بنچ کو دوران سماعت یہ تحریری معذرت نامہ اور حلف نامہ دیا۔

کمیشن نے جمعرات کے روز عمران کے وکیل بابر اعوان کی یہ دلیل خارج کر دی تھی کہ ان کے موکل نے بیلٹ پیپر پر ارادتاً مہر نہیں لگائی تھی۔

انہون نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ وہ معاملہ رفع دفع کریں اور این اے 53-اسلام آباد حلقہ سے عمران خان کی جیت ڈکلیئر کردیں۔الیکش کمیشن این اے 53-میں کھلے عام ووٹ ڈالنے پر عمران خان کے خلاف از خود دائر کیے گئے مقدمہ کی سماعت کر رہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: imran khan submits written apology affidavit in election code violation case in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply